صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 43

صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر

پلوامہ انتظامیہ نےایوش کے ڈاکٹروں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ایوارڈوں سے نوازا

پلوامہ/تنہا ایاز /ضلع انتظامیہ پلوامہ نے محکمہ آیوش کے 5ڈاکٹروں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈوں سے نوازا ۔ادھر ضلع آیوش آفیسر ڈاکٹر علی محمد ریشی نے ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارک باد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق آیوش میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ترال کے 3اور پلوامہ کے 2ڈاکٹر سمیت 5 ڈاکٹروں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ایوارڈوں سے نوازا گیا جن میں ڈاکٹر محمد الطاف حسین شاہ میڈیکل آفیسر آیوش یونٹ ضلع ہسپتال پلوامہ،ڈاکٹر فیروز احمد میڈیکل آفیسر آیوش ڈسپنسری رتنی پورہ، ڈاکٹر شیخ ظہور میڈیکل آفیسر آیوش ڈسپنسری لارو ترال، ڈاکٹر نعیم وانی آیوش ڈسپنسری ہاری پاریگام ترال اور ڈاکٹر نصیر کار آیوش ڈسپنسری منگہامہ ترال شامل ہیں۔ آیوش کے جن دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کو ایوارڈوں سے نوازا گیا ان میں فاروق احمد ،شاہد نذیر ،منظور احمد اور فیاض احمد شامل ہیں ۔نمائندے کے مطابق کورونا کی وجہ سے اگر چہ تقریب پر ایوارڈ نہیں دئیے گئے تاہم انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ کو ایوارڈ روانہ کئے۔ادھر ضلع آفیسر آیوش ڈاکٹر علی محمد ریشی نے ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران آیوش ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین نے مشکل وقت میں بھی ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیکر قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیاں لوگوں کے گھروں تک پہنچائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں