48

ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ عبدالرب شاد اور ماہر تعلیم مجید مجازی کی عِزت افزائی

ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے آج شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر ضلع سے وابستہ کئی اہم شخصیات کو اُنکی عوام دوست خدمات کے صِلے میں انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب پر محکمہ تعلیم بانڈی پورہ کے سربراہ جناب عبدالرب شاد کو محکمہ کے تئیں اُنکی گراں قدر کارکردگی کے اعتراف میں انہیں بہترین ایڈمنسٹریٹر کے اعزاز سے نوازا گیا جبکِہ محکمہ تعلیم سے ہی وابستہ ماہر تعلیم مجید مجازی، ماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حاجن، جوکہ کشمیری اور اردو زبان کے ایک نامور ادیب بھی ہیں کو بھی محکمہ کے تئیں اُنکی قابلِ قدر خدمات کے صِلہ میں بہترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ اعزازات اُنہیں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ چیر مین بانڈی پورہ اور سینیر سُپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس بانڈی پورہ کے ہاتھوں عطا کیے گیے۔تقریب پر شعبہ ثقافت چیف ایجوکیشن آفس بانڈی پورہ کی طرف سے کئی رنگا رنگ تمدُنی پروگرام بھی پیش کیے گیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں