45

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں،گلمرگ سرد ترین مقام

چلہ کلان کی حکومت 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگی
سری نگر، 26جنوری

//کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں درمیانی رات کو ہلکی برف باری ہوئی ہے۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 0.4ملی میٹر اور 1.1ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قریب 0.4ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی 9.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔چلہ کلان کی حکومت 31جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں