56

 محض فوٹو شوٹ کے لئے ترنگے کی توہین کی جا رہی ہے/عمر

غلام نبی آزا د نے ملک کے لئے اچھے کام کئے ہیں / فاروق
سری نگر، 26 جنوری //

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہنا ہے کہ محض فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کی جا رہی ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچ گئی ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار سری نگر کے لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے ترنگا لہرانے کے چند گھنٹے بعد غائب ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ترنگا (گھنٹہ گھر پر) دو گھنٹوں کے بعد ہی غائب ہوگیا ایک دن کو بھی یہ وہاں نہیں رہاْ‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: فوٹو شوٹ کے لئے قومی پرچم کی توہین کیوں کی جاتی ہے کیا ہماری قوم پرستی اور حب الوطنی اسی ڈگر پر پہنچی ہے‘۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے سرفراز کرنے پر اْنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ غلام نبی آزاد کو اس اعزاز کے لئے منتخب کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ اْس نے لوگوں کے لئے بہت اچھے کام کئے ہیں۔اْن کے مطابق غلام نبی آزاد نے بطور کانگریس لیڈر، سیاستدان اور بطور وزیر لوگوں کے لئے بہت کام کئے ہیں۔ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد بہت اچھے انسان ہے اور اْس نے ملک کی خاطر بہت اچھے کام کئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں