ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ڈاکٹر عزیز حاجنی کی یاد میں رفیع آباد ادبی مرکزکی ملکی سطح کی تقریب۔

   92 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

ادیبوں اور شاعروں نے عزیز حاجنی کی خدمات کو یاد کرتے ہوے شاندار خراج پیش کیا

 جنوری/ سوپور
آج رفیع آبادادبی مرکز کی طرف سے ڈاکٹر عزیز حاجنی کی یاد میں قومی سطح کی ایک شاندار آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد میں تنظیم کو سنگر مال اور تعمیل ارشاد نے تعاون دیا۔ تقریب کی صدارت معروف دانشور پروفیسر بشیر بشیر نے کی جبکہ ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کے آغاز میں رفیع آباد ادبی مرکز کے صدر شبنم گلزار نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس کے بعد ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں وادی کے مقتدر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ ان شعراء شبیر احمد شبیر، فیاض تلگامی، رخسانہ جبین ، علی شیدا اور شاہد دلنوی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ پروگرام میں فاروق شاہین نے ڈاکٹر عزیز حاجنی کی زندگی اور کارناموں پر مدلل مقالہ پیش کیا۔ حاضرین نے مقالے کو کافی سراہا۔ آخر پر رفیع آباد ادبی مرکز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے تحریک شکرانہ پیش کیا۔ اس تقریب وادی کے مختلف علاقوں سے وابستہ ادیبوں ، قلمکاروں اور شاعروں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عزیز حاجنی کے شاگردوں اور ان کے فرزند اظہر حاجنی نے شرکت کی۔ جبکہ پروفیسر اشوک کول بنارس ہندو یونیورسٹی، فلمساز اشوک کول، فلم سٹارمیر سرور، حلقہ ادب کے صدر شاکر شفیع، ادبی مرکزکمرازکے نائب صدر سید اختر منصور، جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی اور سیکریٹری فائنانس مجید مجازی کے علاوہ وہاب کلچرل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ریاض الحسن ، حلقہ ادب سوناواری کے دیرینہ ممبرشہباز ہاکباری بھی تقریب میں شریک رہے۔ کے تقریب کی نظامت کی فرائض نصیر احمد نصیر نے انجام دیے

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.

ولر اردو ادبی فورم کشمیر ……………2022 نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر.