ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

یوم جمہوریہ کے دن پر پلوامہ میں سوشل فارسٹری کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

   107 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پلوامہ/ تنہا ایاز/ یوم جمہوریہ کے دن پر پلوامہ میں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے شجرکاری مہم کے آغاز کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ڈی سی چیرمین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل فارسٹری پلوامہ نے کاکاپورہ میں یوم جمہوریہ کے دن پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، مہم کا آغاز بی ڈی سی چیرمین کاکاپورہ عمر جان نے ڈی ایف او سوشل فارسٹری پلوامہ منظور احمد اور رینج آفیسر محمد شفیع لالہ کے علاوہ دیگر ملازمین کی موجودگی میں کیا۔ شجرکاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں گورنمینٹ ہایر سکینڈری اسکول کاکاپورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں محکمہ سوشل فارسٹری کے ملازمین کے علاوہ سکول کے کئی اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیرمین کاکاپورہ عمر جان نے شجرکاری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ایک نیک عمل ہے اور ہر ایک کو اس نیک کام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے محکمہ سوشل فارسٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف پنچایت حلقوں میں پہنچوں، سرپنچوں کے علاوہ ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک شخص کو شجرکاری میں حصہ لینا چاہئے تاکہ ضلع پلوامہ کو سرسبز و شاداب بنایا جاسکے۔رینج آفیسر محمد شفیع نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پنچایت حلقوں میں شجرکاری کی مہم شدومد سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔محکمہ سوشل فارسٹری پلوامہ نے تمام پہنچوں اور سرپنچوں کو اپنے اپنے پنچایتی حلقوں میں شجرکاری مہم کو عوام کے ساتھ مل کر کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.