سرینگر/ 25جنوری//مسئلح شورش شروع ہونے کے بعد پہلی بار یوم جمہوریہ کے موقعے پر کرفیو بندشوں انٹر نیٹ کسی بھی طرح کی پابندی سے حکومت نے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر روز مرہ کی طرح زندگی رواں دواں رہے گی اور کسی بھی طرح کی پابندی لوگوں پر عا ئد نہیں ہوگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیر سرکار نے پہلی بار مسئلح شورش شروع ہونے کے بعد یوم جمہوریہ کے موقعے پر بندشوں انٹرنیٹ معطل رکھنے کرفیو نافز کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقعے پر نہ توکرفیو نافز رہے گا نہ بندشیں عائد رہے گی انٹرنیٹ سہولیت بھی لوگوں کودستیاب رہے گی اور زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی لوگوںپر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں رہے گی ۔جموںو کشمیر میں بالعموم اور وادی کشمیرمیں یوم جمہوریہ 15اگست آبادی کی سال گرہ کے موقع پر سرکار کی جانب سے بندشیں عا ئدرہتی تھی ترنگا لہرانے مارچ پاس پرسلامی لینے انٹرنیٹ معطل رہتا تھا اور جگہ جگہ پر پولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر لوگوں کی نقل وحرکت کو محدود کیاجاتا تھا۔ 1989سے لے کرآج تک یہ سلسلہ جاری رہتا تاہم اب کی با رسرکار نے یوم جمہوریہ کے موقعے پر کسی بھی طرح کی بندش کرفیو نافز نہ کرنے انٹرنیٹ سہولیت کوجاری رکھنے کااعلان کیاکہ دوسرے دنوں کی طرح اس دن بھی زندگی معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔
51