نئی دہلی، 25جنوری // ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 267753مریض شفایاب ہوئے، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3.70کروڑ سے زیادہ ہو گئی پیرکو ملک میں 6229956افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک ایک ارب 62کروڑ 92لاکھ 9ہزار 308افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 255874نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 97لاکھ 99ہزار 202ہو گئی۔ ساتھ ہی، 12403ایکٹیو کیسزکے بڑھنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2236842ہو گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 614مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490462ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 67ہزار 753مریض صحت یاب ہونے سے شفایاب مریضوں کی تعداد 37071898ہو گئی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 93.07فیصد،شرح اموات 1.24فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.69فیصد ہے۔
44