سری نگر میں مزید 23علاقے بندش والے زون قرار ضلع میں اب تک630علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے 49

سری نگر میں مزید 23علاقے بندش والے زون قرار ضلع میں اب تک630علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے

سری نگر،25جنوری\\ کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سری نگر میں مزید 23علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد جو ضلع ڈزاسٹر منیجمٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے ۔حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع کنٹرول روم روزانہ بنیادوں پر بندش والے علاقوں کی موجود صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے ۔حکمنامے کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے حکمنامے میں کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں اب تک630علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے جن میں سے بعد میں362علاقوں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 267علاقے ابھی بھی بندش والے علاقے ہیں جبکہ ایک علاقے کو جزوی طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے کیسز میں روز افزوں بے تحاشا اضافہ درج ہو رہا ہے ۔یونین ٹریٹری انتظامیہ نے اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے دیگر اقدام کے علاوہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی عمل میں لایا ہے جو ہر جمعے کو 2بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح 6بجے اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں