ٓایڈوکیٹ شوکت احمد میرنے خواجہ غلام محمد بٹ کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی
سرینگر24جنوری /صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے صوبہ جموں کی سیاسی اور سماجی شخصیت اور سابق ایم ایل سی یشپال شرما کی سرگباش ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کے جملہ سوگوران کیساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی۔ آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پارٹی لیڈران نے کہا کہ یشپال شرما ایک منجھے ہوئے سیاست دان تھے اور ہمیشہ لوگوں کیلئے فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، اجھے سدھوترا ، پنڈت ایم کے یوگی اور جاوید رانا نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر یوتھ جموں و سابق ایم ایل اے پونچھ حویلی اعجاز جان نے آنجہانی کے گھر واقع پونچھ جاکر تعزیت پرسی کی اور ڈھارس بندھائی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا پیغام بھی آنجہانی کے پسماندگان کو پہنچایا۔ انہوںنے اس موقعے پر آنجہانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدرعمر عبداللہ نے پارٹی کے صدرِ بلاک رخ بیروہ شانگس عبدالرشید بجران کے انتقال پر گہر ے صدمے کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ لیڈران نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالرشید بجران نے نیشنل کانفرنس کی آبیاری کی اور مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔ مرحوم ہمیشہ لوگوںکی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران میں الطاف احمد، جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، پیر محمد حسین نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ پارٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ ریاض احمد خان نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کی نمازِ جنازہ میںبھی شرکت کی۔ اسی دوران پارٹی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے فرسل جاکر پارٹی کے مرحوم بلاک صدر نذیر احمدگنائی کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ موںوکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر آج پارٹی کے ایک اعلیٰ قیادتی وفد نے ٹنگمرگ جاکر پارٹی کے مرحوم سابق لیڈر خواجہ غلام محمد بٹ کے پسماندگان کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ وفد کی قیادت پارٹی کے صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر کررہے تھے ۔اُن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈران خواجہ محمد یعقوب وانی اور غلام نبی بٹ اور مقامی عہدیداران بھی تھے۔ اس موقعے پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش شوکت احمد میر نے کہاکہ خواجہ غلام محمد بٹ نے زندگی بھر نیشنل کانفرنس کی آبیاری کی اور مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔ مرحوم نے27سال تک بحیثیت صدرِ بلاک ٹنگمرگ کام کیا۔ انہوں نے زندگی کے آخری دم تک جامع مسجد ٹنگمرگ اور دارالعلوم کی بے لوث خدمت کی۔ اسی دوران شوکت احمد میر نے قاضی پورہ چنڈی لوری ٹنگمرگ جاکر معروف سماجی شخصیت محروم بشیر احمد گنائی کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے مرحوم بشیر احمد گنائی کے جواں سال فرزند جاوید احمد گنائی (مالک پرنس میڈیکیٹ) انتقال کر گئے تھے۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات اد اکئے گئے۔ ادھرپارٹی کے ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد ، غلام نبی وانی تیلبلی ، ڈاکٹر سعید، منظور احمد بٹ اور دیگر عہدیداران نے پارٹی کے نائب صدر صوبہ کشمیر احسان پردیسی کے گھر جاکر بھی تعزیت کی، جن کے چچا جان حاجی غلام حسن شیخ گذشتہ دونوں انتقال کر گئے تھے۔
46