45

ناساز گار موسم کے باعث ٹنگڈار میں کئی بیماروں کی حالت نازک ،ہیلی کاپٹر سروس بھی دستیاب نہیں

بیماروں کوجلدہی علاج کے لئے سرینگر پہنچادیاجائیگا /ایس ڈی ایم ٹنگڈار
سرینگر/ 24جنوری /ناساز گار موسم کرنا وائرس وبائی بیماری کے تیور سخت ہونے کی وجہ سے سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار میں کئی مریضوں کی حالت نازک ،ناساز گار موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سروس دستیاب نہیں جس کی وجہ سے بیماروںکوسرینگر پہنچانے میں رکاوٹ ،جبکہ کپوارہ میں بھی کئی بیمار اور شہری درماندہ ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق ناساز گار موسم اور کروناوائرس وبائی بیماری کے تیور سخت ہونے کی وجہ سے سرحدی ضلع کپوارہ کے مضافاتی علاقے ٹنگڈار میں کئی مریضوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے برف باری کی وجہ سے ہیلی کاپٹرسروس معطل ہوکررہ گئی ہے جس کی وجہ سے ایسے بیماروں کوسرینگر کے بڑے اسپتالوں تک نہیں پہنچایاجاسکا ۔ایس جی ایم کرناہ نے ا اس بات کی تصدیق کی کہ ناساز گار موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹرسرو س معطل ہوگئی اور اب موسم میں بہتری آنے کے امکانات ہے جلد ہی ایسے مریضوں کوعلاج کے لئے سرینگر پہنچادیاجائیگا ۔ادھرکپوارہ میں پھنسے کئی مریضوں اور عام شہریوں کوبھی مشکلات کاسامنا ایسے افراد نے سرکار سے مطالبہ کیاکہ موسم میں بہتری آنے کے بعد اب ہیلی کاپٹرسروس شروع کی جانی چاہئے تاکہ کپوارہ میں درماندہ بیمار اور دوسرے افراد اپنے گھروں کوپہنچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں