ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

سو ، پچاس، بیس ، دس روپے یا پھراپنے پرانے کپڑے دیں

   82 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

غیرریاستی گداگروں کانیا حربہ ،گاڑیوںمیں چڑھ کر مسافروں میں پرچیاں تقسیم
سری نگر:۲۴،جنوری//سابق سوویت یونین کے ایک معروف دانشور نے گداگروں یابھکاریوںکے بارے میں جاننے کیلئے ایک تحقیق کاآغاز کیاتو مذکورہ دانشور نے بھکاریوں سے متعلق عملیاتی تجربہ حاصل کرنے کیلئے ایک غیرمانوس شہرمیں جاکرخود بھیک مانگناشروع کیا۔اسے پہلے مذکورہ دانشور نے دیکھاکہ بھکاری کیسے لوگوں کواپنی جانب راغب کرکے اُن سے پیسے اینٹھتے یالیتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق دانشورنے غیرمانوس شہرمیں جاکر بھکاریوں کے مکالمے یاڈائیلاگ سڑک کنارے بیٹھ کر دوہرانے شروع کئے توآتے جاتے لوگوںمیں سے کوئی نہ کوئی شخص رُک اس کی جھولی یاسامنے رکھے گئے کشکول میں کچھ پیسے ڈالدیتا۔دانشور نے یہ عمل کئی مہینوں سے دوہرایا،اوروہ بھیک مانگنے کاایسے عادی ہواکہ اُس کویہ اچھاپیشہ لگنا لگا،کیونکہ اس میں کچھ دعائوں اورفریادوں کے سوائے کوئی Investmentیامحنت کارفرمانہیں ۔روسی دانشور کوبمشکل بھیک مانگنے کی عادت سے چھٹکاراملا۔پھراس نے بھکاریوں کے بارے میں ایک کتاب لکھی ،جس میں اُس نے بھکاریوں سے متعلق سبھی حقائق اوربطوربھکاری اپنے تجربات قلم بندکئے ۔کچھ خبروں کے مطابق کتاب لکھنے کے بعدمذکورہ دانشور پھر بھکاری بن گیا،وراسی حالت میں اُس کی موت واقعہ ہوئی ۔بھکاریوں کے بارے میں دنیا پھرکے دانشوروںنے کئی کتابیں لکھی ہیں ،جن میں لکھاگیاہے کہ بھکاری کیوں بھیک مانگتے ہیں ،لوگو ں سے روپے پیسے اینٹھنے کیلئے وہ کیادعائیں کرتے ہیں یاکہ کون سی فریادیں کرتے ہیں ۔کچھ اسی قسم کے بھکاریوں کے گروپ کشمیرمیں بھی سرگرم عمل ہیں اوران میں سے زیادہ کاتعلق بیرون ریاستوںسے ہے ۔ایک گروپ نے انگریزی میں پرچیاں بنوائی ہیں اوراس گروپ کے جدید بھکاری جن میں زیادہ ترلڑکیاں شامل ہوتی ہیں ،بس اڈوں اوردیگرعوامی مقامات پرگاڑیوں میں چڑھ کر مسافروں میں یہ پرچیاں تقسیم کرتے ہیں ،اس پرچی کے آخرمیں لکھاہوتاہے کہ پڑھ کر اس کوواپس کریں ۔پرانے بتہ مالواڈے کے سامنے سے شمالی کشمیر روانہ ہونے والی چھوٹی مسافرگاڑیوںمیں سوارہونے والے افراد کوروزانہ ایسے غیرریاستی گداگروں سے سامنا ہوتاہے ۔سوموار کی صبح پٹن سے تعلق رکھنے والے میڈیا سے وابستہ ایک نوجوان اشفاق ملک کابھی ایسے ہی ایک گروپ سے سامنا ہوا۔ایک غیرمقامی لڑکی نے دوسرے مسافروں کیساتھ ساتھ اس نوجوان کوبھی انگریزی میں لکھی ہوئی ایک پرچی تھمادی ۔اس پرچی کامتن کچھ یوں لکھاگیا’’عنوانPlease May Bless You‘‘۔ہم رجستھان سے تعلق رکھنے والے چھ بھائی بہن ہیں ،ہمارے پاس کوئی کام اورنہ ذریع آمد ن ہے ،اسلئے بھیک مانگنے پرمجبور ہیں۔اللہ کے نام پر مدد کریں،100،50،20یا10روپے یا پھراپنے پرانے کپڑے دیں۔اللہ آپ کی مددکرے گا،یہ پرچی واپس لوٹادیں۔

متعلقہ خبریں

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.