ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

پانتھال رام بن کے نزدیک بالآخر بھاری بھرکم مٹی کے تودے ہٹانے کاکام مکمل

   62 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

سری نگر جموں قومی شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک بحال
سری نگر:۲۴،جنوری// رام بن ضلع کے پانتھال علاقے میں بھاری بھرکم مٹی کے تودے کوہٹانے کے بعدسوموارکے روز دن کے ایک بجے سری نگرجموں قومی شاہراہ کوٹریفک کیلئے کھول دیاگیاتاہم پہلے شاہراہ پردرماندہ پڑی130سے زیادہ مال برداربڑی گاڑیوں ،10 تیل ٹینکروںاوردرجن بھرچھوٹی گاڑیوں کومنزل کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایاکہاتوار کی شام سے موسم بہتر ہونے کے باوجود رام بن ضلع کے پانتھال علاقے میں ایک بھاری بھرکم ٹرک مٹی کے تودے میں پھنس جانے کے بعد ہائی وے کی بحالی میں تاخیر ہوئی۔ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے جموں سے سری نگر کی طرف شاہراہ پر تقریباً ایک بجے پھنسی ہوئے گاڑیوں کے لئے طے شدہ یک طرفہ ایل ایم وی ٹریفک کو صاف کرنے کی بھرپور کوششوں کے بعد بالآخر مٹی کے تودے کو صاف کیا گیا۔نہوں نے مزیدکہاکہ جموں سے سری نگر کی طرف پھنسی ہوئے گاڑیوں کے لئے سختی سے یک طرفہ ٹریفک پیر کی سہ پہر سری نگر جموں ہائی وے پر موسم کی خرابی کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے تقریباً 2 دن بند رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی۔حکام نے بتایاکہ سری نگر جموں قومی شاہراہ سوموار کی دوپہرپھنسی ہوئے گاڑیوں کیلئے وبارہ کھول دی گئی۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس شبیراحمد ملک نے بتایاکہ سوموارکے روز دن کے ایک بجے سری نگرجموں قومی شاہراہ کوٹریفک کیلئے کھول دیاگیاتاہم پہلے شاہراہ پردرماندہ پڑی130سے زیادہ مال برداربڑی گاڑیوں ،10 تیل ٹینکراوردرجن بھرچھوٹی گاڑیوں کومنزل کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔حکام نے گاڑی چلانے والوں کو جموں کے نگروٹا کو رات9 بجے سے12 بجے تک اور ادھم پور میں جکھینی کو10 بجے سے ایک بجے تک عبور کرنے کو کہا تھا۔ سڑک کی مسلسل بندش کے پیش نظر مذکورہ ونڈو کو اب توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.