سیکورٹی فورسز متحرک ، ایک ہفتے کے سرینگر میں ڈرون نگہداشت کی جا رہی ہے / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/24 جنوری/سی این آئی // یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں تمام سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز متحرک ہے ۔ سی این آئی کے مطابق 26جنوری کے پیش نظر سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں فل ڈرس رہرسل کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں 26جنوری کی تقریبات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے پر امن اور احسن طریقے سے انعقاد کیلئے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں حساس مقامات پر سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں اور انہیں کسی بھی ممکنہ گڑبڑھ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے پر امن انعقاد کیلئے تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ لائحہ عمل مرتب دیا ہے کہ کسی بھی امکانی گڑ بڑھ کو ناکام بنا یا جائے ۔ ادھر وادی کے دیگر علاقوں میں بھی سیکورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے اور تقریبات کے پُر امن اور خوشی اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے سیکورٹی فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ ایک ہفتے کے سرینگر میں ڈرون نگہداشت کی جا رہی ہے اور وادی کے باقی ضلع صدر مقامات پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے سیکورٹی ڈرلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
66