محکمہ آیوش کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کا انتقال 53

محکمہ آیوش کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کا انتقال

سماج کے مختلف طبقوں کا اظہار رنج۔

پلوامہ /تنہا ایاز/ محکمہ آیوش کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر ڈاکٹر محمد عاشق حسین انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔ دریں اثنائ￿ ڈسڑکٹ نوڈل آفیسر آیوش پلوامہ نے آیوش کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع بڑگام سے تعلق رکھنے والے آیوش کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاشق حسین انتقال کرگئے۔ان کی وفات پر محکمہ آیوش کے کئی ملازموں نے زبردست دکھ کا اظہار کیا۔ادھر جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ڈاکٹر علی محمد ریشی نے آیوش کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں محکمہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عاشق حسین کو ایک محنتی اور دیانتدار افسر کے بطور یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو کافی سراہا۔تعزیتی تقریب میں محکمہ آیوش کے انچارج ضلع ہسپتال پلوامہ ڈاکٹر الطاف شاہ کے علاوہ دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں