49

ویک اینڈ لاک ڈاون کے نفاز کے باوجود گائڈ لائن کی خلاف ورزی پرائیویٹ کلنکوں، سرکاری اسپتالوں، لیبارٹریوں میں دھجیاں اڑانے کاسلسلہ جاری

سرینگر/ 22جنوری /ویک اینڈ لاک ڈاون نفاز کے باوجود گائڈ لائن کی خلا ف ورزی کا سلسلہ جاری، ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلنکوں سرکاری اسپتالوں لیبارٹریوں میں لوگوں کی بیڑ اکھٹے ہونے پر مجبور ،سماجی دوری قائم رکھنے ماسک پہننے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلنکوں کی طرف انتظامیہ کبھی بھی تو جہ نہیں دے رہی ہے جسکے نتیجے میںگائڈ لائن کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں انتظامیہ اس بات کااعتراف کررہی ہے کہ بیمار اور تیمار دا رتعاون فراہم نہیں کررہے ہیں ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق ویک اینڈ لاک ڈاون کے نفاز کے باوجود گائڈ لائن کی خلا ف ورزی ہورہی ہے۔ نمائندے کے مطابق شہروں قصبوں میں سرکاری اسپتالوں کے بند ہونے کے باعث ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلنکوں میں علاج معالجے ے لئے بیار اوران کے تیامرداروں کی بڑی تعداد اُمڑ پڑتی ہے اور اس دوران سماجی دوری قائم رکھنے ماسک پہننے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ہے ٹیسٹ کرانے والی لیبارٹریوں میں بھی اسی طرح کی صورت حال سے دو چار ہے اور لوگ ٹیسٹ کرنے کے لئے بیماراُمڑ پڑتے ہے وہی انہیں رپورٹ حاصل کرنے کے لئے لیبارٹریوں میں انتظار کرناپڑتاہے جسکی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ان لیبارٹریوں میں جمع ہورہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلنکوںپرٹیسٹ کرانے والی لیبارٹریوں اور سرکاری اسپتالوں کا جائزہ نہیں لیاجاتاہے کہ آ یاان جگہوں پرگائڈلائن پرعمل ہورہاہے یا نہیں غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کی وجہ سے ایسی جگہوں پر گائڈ لائن پرعمل کرنا ضروری تصور نہیں کیاجارہاہے اور وبائی بیماری بڑی تعداد میں لوگوں کواپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ۔نمائندے کے مطابق سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جوبیمار اوران کے تیماردا راسپتالوں کارُخ کررہے ہیں وہ گائڈ لائن پرعمل کرنے میں تعاون فراہم نہیں کررہے ہے او رسرکاری اسپتال بھی وبائی بیماری کے مرکز بن جاتے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں