85

ویک اینڈ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کارروائی مغل دربار ہوٹل سمیت چھ دوکانیں سربمہر

سرینگر/ 22جنوری /کوونڈ گائڈ لائن پرمن و عن عمل کرانے کے لئے سرینگر میں فاسٹ کلاس مجسٹریٹ نے مغل دربار سمیت چھ دوکانوں کوگائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں سربمہر کردیا گیاانتظامیہ نے تاجروں اور لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گائڈ لائن پر من وعن عمل کی جائے اور خلاف ورزی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق کشمیر وادی میں گائڈ لائن کو عملانے کے سلسلے میں صوبائی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے سرینگر میں فاسٹ کلاس مجسٹریٹ کی موجودگی میں انتظامیہ نے مغل دربار سمیت چھ دوکانوں کوکروناوائرس گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے کامرتکب قرار پاکرانہیں سربمہرکردیاانتظامیہ نے تاجروں اور عام لوگوں سے پھراپیل کی کہ وہ گائڈ لائن پر من وعن عمل کرے اور کسی بھی صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوجا ئے انتظامیہ کے مطابق جو کوئی بھی گائدڈلائن کی خلا ف ورزی کامرتکب قرار پایا جائیگاا سے معاف نہیں کیاجائیگا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں