42

روبینہ میر کے شعری مجموعہ ،،اضطراب ،، کا رسم اجراء والدین کے ہاتھوں سادگی کے ساتھ اجراء کی تقریب کا انعقاد

ہندوارہ:۲۲،جنوری//خطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والی اردو کی ممتاز شاعرہ روبینہ میر کے پانچویں شعری مجموعہ ،،اضطراب،، کا رسم اجراء ان کے والدین کے مبارک ہاتھوں سے ان ہی کے گھر راجوری میں سادگی کیساتھ ایک پر وقار تقریب میں ہوا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق عاتھر کے مطابق روبینہ میر کے والد میر عبد السلام راجوری اردو کے معروف صحافی ہیں وہ ہفت روزہ آئنہ قلب کے مدیر اعلی اور ماہر اقبالیات ہیں البتہ ان کی والدہ ظریفہ خاتون خاتون خانہ ہیں۔روبینہ میر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے والدین کی وجہ سے ہوں،انہی کی وجہ سے میرے گْلشنِ حیات میں بہار ہے۔جو دْنیا میں میرے لئے نعمت ، راحت و فرحت اور آخرت میں بخشش کا وسیلہ ہیں یعنی میری دْنیا بھی انہی سے ہے اور میری آخرت میں جنت کا سامان بھی یہی ہیں ،اور یہ میرے لئے رحمت بھی ہیں نعمت بھی ہیں اور بیش بہا دولت بھی ، میرے لئے سرمایہ حیات اور وسیلہ نجات بھی یہی ہیں، لھذا میری کتاب کی رسمِ رونمائی کے لئے ان مبارک ہاتھوں سے بڑھ کر اور کس کے ہاتھ ہو سکتے ہیں۔روبینہ میر نے کہا میرا خیال ہے کہ عزت و احترام اور عظمت و رفعت کے لحاظ سے میرے لئے دْنیا کی تمام عظیم سیاسی ،سماجی اور ادبی ہستیاں ایک طرف اور میرے والدین ایک طرف، خوشی کے اس موقع پر میری طرف سے عزت افزائی کے اصل حقدار یہی ہستیاں ہیں۔ یہ وہ ہاتھ ہیں جنہوں نے مجھے اْنگلی پْکڑ کر چلنا سکھایا ہے جو خود تو تکلیف سہ لیتے ہیں لیکن میری تکلیف برداشت نہیں کر سکتے تھے جو آج بھی میری خوشی سے خوش اور میرے غم سے غمگین ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں