49

محکمہ وئلڈ لائف کے اہلکاروں کی کارروائی سراج پورہ ہندوارہ میںریچھ کو زندہ پکڑ لیا

ہندوارہ:۲۲،جنوری//شمالی قصبہ ہندوارہ کے سراج پورہ علاقے میں کچھ دنوں سے ایک کالے ریچھ نے ادھم مچا کے رکھ دی تھی جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف ہراس کا ماحول پھیلا ہوا تھا ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق عاتھر کے مطابقمقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ شام ڈھلتے ہی لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بن گیا تھا اور اس ریچھ کے ڈر سے بچے کافی خوف زدہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا اگر چہ کچھ دن سے محکمہ ویلڈ لائف کے اہلکاروں نے اس درندے کو پکڑنے کیلئے بچرا لگا تھا اور آج اس وقت انہوں نے کافی حاصل کی جب ہفتہ کو دوپہر اس ریچھ کو زندہ پکڑ لیا۔نمائندے کو ملی اطلاعات کے مطابق محکمہ ویلڈ لائف کے اہلکاروں نے ہفتہ کی دوپہر ہندواڑہ کے سراج پورہ علاقے سے ایک جنگلی ریچھ کو زندہ پکڑ لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار نے بتایا کہ یہ ریچھ کچھ دن سے انسانی بستی میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد وئلڈ لائف کی ٹیم کو علاقے میں پہنچ کر کئی گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد اس ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ریچھ کو پکڑنے کے بعد لوگ کی بھیڈ جمع ہوئی اور پیجرے میں پھسے ریچھ کی تصویریں بناتے نظر آئے۔ دریں اثناء علاقہ مکینوں نے محکمہ وئلڈ لائف کی اس بروقت کاروائی پر سراہنا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں