سی سی ٹی وی تاجروں اور کاروباریوں کو نصب کرنے کا حکم تاناشاہی پر مبنی 48

مفلوج انتظامیہ عوام کی راحت رسانی سے قاصر گُڈ گورننس کے دعوے محض فریب، جموں وکشمیر کا ہر ایک شعبہ تنزلی کا شکار: نیشنل کانفرنس

سرینگر22جنوری /نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ گذشتہ4برسوں سے عوام حکومتی کی غیر موجودگی میں انتظامیہ کی کارکردگی میں ہر گزرتے دن کیساتھ تنزلی آتی جارہی ہے ،جس کی وجہ سے یہاں کا ہر ایک شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، لیکن ملک اور دنیا کو دکھانے کیلئے گُڈ گورننس کے دعوے کئے جارہے ہیں اور بارے میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ انتظامیہ صرف ذرائع ابلاغ میں دیکھنے کو ملتی ہے اور انتظامیہ کی کارروائی صرف کاغذی گھوڑے دوڑانے تک ہی محدود ہے جبکہ زمینی سطح پر عوام کا کوئی پُرسانِ حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا کہیں نام و نشان نہیں اور لوگوں کی راحت کاری اب محض تصویریں کھنچواکر ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر مشتہر کرنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے جبکہ حقیقی معنوں میں عوام کی راحت رسانی کے گھنے چُنے اقدامات ہی ہورہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے لوگوں کا قافیہ حیات تنگ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے برفباری کے بعد سے آج تک درجنوں دیہات ابھی تک برقی رو سے محروم ہیں جبکہ درجنوں علاقے ایسے ہی جہاں بجلی ٹرانسفامر بے کار پڑے ہیں۔ ایسے ہی درجنوں علاقے ہیں جو آج بھی انتظامیہ کی غفلت شعاری اور ناکامی سے باقی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں اور زبردست مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو راشن کی قلت کا سامناہے، بجلی کی بدترین سپلائی جاری ہے، پینے کے پانی کی قلت ہے نیز لوگوں کو بنیادی ضروریات میسر نہیں اور حکومت لوگوں کے ان مصائب کی تماشائی بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں