ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

جموںو کشمیرکے دس اضلاع کے لئے بڑی سوگات 10د ایڈکشن سینٹروں کوجون جولائی تک مکمل کرنے کالیافیصلہ

   69 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

جموںو کشمیرکے دس اضلاع کے لئے بڑی سوگات 10د ایڈکشن سینٹروں کوجون جولائی تک مکمل کرنے کالیافیصلہ

سرینگر/ 22جنوری /منشیات نشیلی ادویات میں مبتلا افراد کو راحت پہنچانے کے لئے اور جموں وکشمیر میںاس بدعت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے مرکزی سماجی و انصاف کی وزارت نے دس اضلاع میں ڈرگ دِایڈیکشن سینٹروں کاقیام عمل میں لانے کافیصلہ کیاہے اور ان سینٹروں کواین جی اوز کے ذریعے چلایا جائیگا تا کہ جمو ںوکشمیر میں نشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد کی کونسلنگ علاج اور انہیں اس وباء سے باہر نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جائیں۔اسے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق جموںو کشمیر جواب منشیات اور نشیلی ادویات کی خرید فروخت کے سلسلے میں ایک منڈی کی صورت اختیار کرتا جارہاہے ۔سرکاری اعداد شمار کاجہاں تک تعلق ہے منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو ایک تشویش ناک عمل ہے اور غیرسرکاری اعداد شمار کاجہاں تک تعلق ہے جموں وکشمیر میں منشیات اور نشیلی ادویات میں مبتلاافراد کی تعداد سات سے آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور یہ بدعت نہ صرف پھیلتی جارہی ہے بلکہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہردن اس وبائی بدعت میں مبتلا ہوتی جارہی ہے جموں وکشمیر میں نوجوانوں بزرگوں بچوں خواتین کی ایک بڑی تعداد کا منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا ہونے کا مرکزی سماجی انصاف کی وزارت نے سنجیدہ نوٹس لیااور جموںو کشمیر میں اس لت میں مبتلانوجوانوں کی بڑے پیمانے پرکونسلنگ ان کے علاج اور انہیں اس جہنم سے باہر نکالنے کیلئے دس اضلاع میں ڈرگ ڈ ایڈکشن سینٹروں کاقیام عمل میں لانے کافیصلہ کیا۔سماجی انصاف کی وزارت نے رواں برس کے جون جولائی تک دس اضلاع میں ایسے سینٹروں کاقیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات اٹھانے کے لئے جموں وکشمیر سرکار کے ساتھ بھی رابطہ کیاہے اور ایسے سینٹروں کو این جی اوز کے حوالے کیاجائیگا تاکہ وہ منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد کی بہتر کونسلنگ اوران کے علاج کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھاسکے اور مرکزی وزارت کی جانب سے انہیں ہر طرح کی سہولیت بہم پہنچائی جائیگی ۔سماجی انصاف کی مرکزی وزارت کے سیکریٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ جموںو کشمیر میں منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج اور انہیں اس لت سے باہر نکالنے کیلئے مرکزی وزارت نے ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے اور دس سینٹروں کاقیام عمل میں لانے کے فیصلے کوعملی شکل دینے کی لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔سیکریٹری کے مطابق دس اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ان سینٹروں کاقیام عمل میں لایا جائیگا تاکہ جموں وکشمیر میں جولوگ اس لت میں مبتلاہوگئے ہیں انہیں اس سے چھٹکارا دلایاجاسکے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.