راجناتھ سنگھ جموں کشمیر کے دورے پر ، کنٹرول لائن پر لیا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ 51

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا این سی سی کیڈٹس سے خطاب

سرینگر/22جنوری/وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج این سی سی کیڈیٹس سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دی کہ وہ نئے خواب دیکھیں اور نئی سوچ اور نظریہ کیساتھ آگے بڑھیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ این سی سی ورکروں کو ملک کیلئے کام کرنا چاہئے تاکہ ملک ان پر فخر کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے NCC کیڈٹس کو تلقین کی ہے کہ اْن کا نظریہ کوئی ایسا نیا کام کرنے کا ہونا چاہئے جس پر ملک فخر کرے۔ انہوں نے یہ بات آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے NCC کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ راجناتھ سنگھ نے ان سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، نئی سوچ اور مختلف نظریات سے کام لیں اور خود اپنا راستہ طے کریں۔ راجناتھ سنگھ نے مردوں اور خواتین کے درمیان برابری پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں