46

گڈ گورننس انڈکس رپورٹ جموںو کشمیرکے لئے انتہائی لازمی لوگ راحت محسوس کریگے تو یہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہوگی /ایل جی

سرینگر/ 22جنوری /گڈ گورننس انڈکس رپورٹ کولوگوں کے لئے سود مند قرار دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے لیفتنٹ گورنر نے کہا کہ اگراس طرح کی کارروائیاں عمل میں لانے سے عوام کو راحت ملے گی تو یہ کامیابی ہے سرکار عوام کے ساتھ جوابدہ ہوتی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق گڈ گورنس انڈکس رپورٹ منظرعام پرلانے کے لئے منعقد کی گئی تقریب پرتقریر کرتے ہوئے جموںو کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگراس طرح کی کارروائیاں عمل میں لانے سے عوام کو راحت ملے گی تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جواب دہ شفاف دیانتدار فرض شناس انتظامیہ فراہم کرے اور ہماری یہ کوششیںتب کامیابی سے ہمکنار ہوگی جب نچلی سطح پررہنے والے لوگ راحت محسوس کرینگے ۔گڈ گورننس انڈکس رپورٹ کو جموںو کشمیرکے لئے سو دمندقرا ردیتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ سرکار عوام کے سامنے جوابدہ ہوا کرتی ہے اور ہم نے جموںو کشمیرکے لوگوں سے وعدہ کیاہے وہ سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے راحت محسوس کرینگے اور سرکار کی کوشش ہے کہ عوام کوہر وقت ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات بہم پہنچائی جائے۔ لیفٹننٹ گورنرنے مرکزی سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد پر اطمنان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر ترقی کی راہوں پرگامزن ہے اور ہماری یہ کوشش رہے گی کہ عوام کوایک جواب دہ انتظامیہ فراہم کی جائے اور جس دن عوام اس بات کا اعتراف کریگی کہ انہیں وہ سب کچھ مل رہاہے جسکی انہیں ضرور ت ہے اور سرکار اپنے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے میں سنجیدہ ہے تو یہ جموں وکشمیرکے لئے سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں