75

جموں کشمیر میں کورونا و ائرس کی تیسری لہر میں لگاتار شدت ہفتہ وارکووڈ لاک ڈائون سے تما م اضلاع میں معمول کی زندگی متاثر

سرینگر/22جنوری/جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں لگاتار شدت کے چلتے 64گھنٹوں کے لاک ڈائون کے بیچ سنیچروار کو وادی کشمیر میں مکمل لاک ڈائون رہاجبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بندشوں کے نتیجے میںمعمول کی زندگی متاثر رہی۔ ہفتہ وار لاک ڈائون کے نفاذ کے نتیجے میں بازار سنسنان جبکہ سڑکیں ویران نظر آئی ہے ۔ اسی دوران انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی تھی اور صرف ان گاڑیوں جو لازمی خدمات سے وابستہ تھے کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے تھے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموںکشمیر کے تمام اضلاع میں ہفتہ وار کورونا کر فیو کا نفاذ عمل میںلایا گیا جس کے ساتھ ہی جمعہ کے بعد دوپہر سے جمو ں کشمیر کے تمام اضلاع میں کووڈ لاک ڈائون شروع ہوا ۔ کورونا کرفیو پر عملدر آمد کے بیچ سنیچروار کی صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سخت ترین اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل روک لگانے کیلئے فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ رُکاوٹیں کھڑی کررکھی ہے ۔ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اُٹھائے گئے اقدمات سے اگرچہ عام لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم لوگوںکا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ضروری ہے اورلوگ سرکارکے اس فیصلے پر اپنا بھر پور تعاون دینے کو تیار ہے ۔کورونا کرفیو کے چلتے لالچوک اور دیگر گردونواح کے علاقوںمیں صبح سے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند رہی جبکہ تمام تجارتی مراکز اور دکانیں صبح سے ہی مقفل رہیں جبکہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی بلکہ صرف لازمی اور ایمرجنسی خدمات کو پابندیوں سے باہر رکھا گیا تھا ۔ کورونا کرفیو کی وجہ سے سڑکوں اور کاروباری اداروں کو بند کرکے لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود کردیا گیا ہے۔ادھروسطی کشمیر کے بڈگام قصبہ میں بھی لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے صبح ہی سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے جو ملحقہ علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو قصبے میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ادھر جنوبی کشمیر سے بھی نمائندوںنے اطلاع دی ہے کہ کورونا کرفیو کے باعث لوگ گھروں میںہی محصور رہے جبکہ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ گھروںسے غیر ضروری طور پر کسی کو باہر آنے نہیں دیا گیا ۔ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے ساتھ سنیچروار کو کورونا کرفیو سے ہر سو سناٹا چھا گیا ہے۔ ادھر ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل،مٹن پائہ بگ چوک،سرنل، براکپورہ اور کئی دیگر مقامات پر پولیس عملہ کو تعینات کیا گیا ہے اور ان مقامات پر ناکے قائم کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کو قصبہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سنیچروار کوصبح سے ہی سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بندشیں سخت سے عائد رہی ۔ مکمل لاک ڈائون کے باعث کشمیر میں سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی گھروں میں ہی محصور رہی۔ خیال رہے کہ ملک ی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے تمام،اضلاع میںکورونا کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں