ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

جموں کشمیر میں حد بندی عمل جاری ، جلد ہی اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے حالات معمول پر لوٹ آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا / امیت شاہ

   74 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ

سرینگر/22جنوری/جموں کشمیر میں حد بندی عمل شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ مل جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنے وعدہ پر کار بند ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کا ضلعی گڈ گورننس انڈیکس جاری کیا۔ اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ گڈ گورننس انڈیکس آج شروع کیا گیا ہے۔ اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا تاکہ ضلع کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے، نتیجہ کو ہدف بنایا جا سکے اور ترسیل کا نظام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیکس میں ضلعی سطح پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں، اسکیموں اور پروگراموں کی نگرانی کی گئی ہے۔اس پروگرام میں وزیر اعظم کے دفتر میںموجود مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بھی بھی موجود تھے۔ یہ پورا پروگرام سینٹر فار گڈ گورننس حیدرآباد کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ اس دوران 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے ریاست کے مختلف علاقوں کی ترقی کی کامیابیوں کا حساب کتاب پیش کیا جائے گا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی شروع ہو چکی ہے اور جلد ہی ہم انتخابات کرائیں گے۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں نے لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آئیں گے، جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ مل جائے گا ، انہوں نے کہا کہ میںیقین دلانا چاہتا ہو ں کہ جموںکشمیر میں جیسے ہی حالات بہتر ہونگے تو ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں کچھ سیاسی لیڈران ذاتی مفاد کیلئے پروپگنڈا کر رہے ہیں۔ تاہم میں یہ نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہو کہ کروڑوں روپے کی صنعتی پالیسیاں جموں کشمیر میں رائج ہو رہی ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان بے بنیاد پروپگنڈا کی جانب توجہ نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو گئی ہے اور آج ملک کیلئے انتہائی ایک اہم دن ہے جو بھی جموں کشمیر سے شروع ہوا ہے وہ ملک کے دیگر ریاستوں تک پہنچایا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم مودی نے جو وعدے کئے ہیں ان کو عملایا جا رہا ہے اور جموں کشمیر کیلئے وزیر اعظم کا جو نظریہ ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.