ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

کووڈ اور موسمی صورتحال کے پیش نظر سبھی امتحانات 20 فروری کے بعد ہونگے/ایس ایس آر بی

   74 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

24فروری کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

سری نگر، 22جنوری//جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے موسمی اور کووڈ صورتحال کے پیش نظر 20 فروری کے بعد امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس آر بی کے کنٹرولر امتحانات اشوک کمار نے بتایا کہ بورڈ کی جانب سے جنوری اور فروری میں لئے جانے والے امتحانات کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اسامیوں کو پْر کرنے کی خاطر بورڈ نے جنوری اور فروری کے مہینے میں تحریری امتحانات کی خاطر نوٹیفکیشن جاری کی تھی تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 فروری 2022 کے بعد ہی ان امتحانات کو منعقد کیا جائے گا۔اْن کے مطابق سروس سلیکشن بورڈ کے چیرمین کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران امتحانات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔کنٹرولر امتحانات کا مزید کہنا تھا کہ والدین اور اْمیدواروں کی جانب سے بھی بورڈ کو آگاہی فراہم کی گئی کہ موسمی اور کووڈ صورتحال کے پیش نظر فی الحال سبھی امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ سب کچھ دھیان میں رکھتے ہوئے بورڈ نے 20 فروری تک سبھی امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ہر روز پانچ ہزار کیسوں کا اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر سروسز سلیکشن بورڈ نے سبھی امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.