45

شوپیاں انکاؤنٹر: 2 عدم شناخت جنگجو مارے گئے، آپریشن جاری

سری نگر،22 جنوری// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کلہ بل گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں 2عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں ۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کلہ بل شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں 2جنگجو مارے گئےجبکہ آپرIشن ابھی بھی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج کی34 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی صبح کلہ بل شوپیاں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے درمیان چھڑ شروع ہوگئی۔جس کے نتیجے میں دو عدشناخت جنگجو مارے گئے جبکہ تلاشی کاروائی ابھی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں