بارہمولہ بانہال ریل سروس دوسرے دن بھی معطل 89

غیر حاضر اور غیر فعال ملازمین کے خلاف سرکار کی کارروائیاں جاری

ایک او رجونیئر انجینئر خاتون ملازمہ کو نوکری سے فارغ کیا
سرینگر/ 21جنوری /غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے سرکار نے ایک اور خاتون جونیئرانجینئر کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات صادر کردیئے اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر لیفٹننٹ گورنر کے دفتر سے احکامات اجراء کئے گئے ۔ اے پی آ ئی کے مطابق غیرفعال کام چور غیرحاضر سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرکار نے ایک او رخاتون جونیئر انجینئر کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات صادر کئے ہے ۔جونیئر انجینئر اسماء ولی نے 2008میں رحصت پر جانے کی اجازت حاصل کی اور 181دن رحصت کی مدت ختم ہونے کے بعد مزکورہ خاتون جونیئر انجینئر نے مٹنرٹی درخواست پرمزیدچار ماہ کی چھٹی کی درخواست پیش کی جس سے منظور کیاگیایہ مدت گزرنے کے بعد مزکورہ خاتون جونیئرانجینئر ڈیوٹی پرواپس نہیں لوٹی متعلقہ محکمہ کی جانب سے جونیئرخاتون انجینئر کو کئی بار نوٹسیں اجراء کی گئی کہ وہ ڈیوٹی پر لوٹ آ ئے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم مزکورہ جونیئرانجینئر نے محکمہ کی جانب سے اجراء کی گئی نوٹسوں کوکوئی جواب نہیں دیااور مسلسل مرعات اور تنخواہیں حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ڈیوٹی پر نہیں لوٹ آ ئی آخری بار دسمبر کے مہینے میں مزکوہ خاتون انجینئر کوپھرنوٹس اجراء کی گئی کہ وہ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے کے سلسلے میں اجراء کی گئی نوٹسوں کاجواب دے اور ڈیوٹی پرلوٹ آئے تاہم وہ ایساکرنے پرناکام ثابت ہوئی جسکے بعد لیفٹننٹ گورنر کے دفتر سے مزکورہ خاتون جونیئر انجینئرکونوکری سے فارغ کرنے کے اپروول کی منظوری دے دی گئی اور جنرل ایڈمنسٹریشن دفتر نے بیس جنوری کواسماء ولی نامی خاتون جونیئرانجینئر کونوکری سے باضابطہ طور پر فارغ کرنے کے احکامات صادر کر دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں