کوویڈ کوئی مذاق نہیں ،ایک وبائی وائرس ہے 48

کوویڈ کوئی مذاق نہیں ،ایک وبائی وائرس ہے

لوگ تمام کویڈ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے :ڈاکٹر نثار احمد وانی
ہندوارہ:۲۱،جنوری//ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے ہندواڑہ کے عام لوگوں سے اپیل کی کہ کوویڈ 19 کے تمام اقدامات پر عمل کریں کہ کوویڈ 19 ختم نہیں ہوا ہے یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار احمد وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ ماسک اور سماجی دوری کا خیال نہیں رکھتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ وہ دوسرے لوگوں کے لیے خطرات بن جاتے ہیں کوویڈ کوئی مذاق نہیں ہے یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ کپواڑہ ہنڈواڑہ میں پچھلے دنوں سے بہت زیادہ کیسز پائے گئے ہیں لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اور دوسروں کی جان بچائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑہ ہر روز اسپتالوں میں کوویڈ ٹیسٹ کئے جارہیے ہیں اور ویکسنیشن بھی ہورہی ہے لوگ احتیاط کرے تبھی اس بیماری سے لڑا جاسکے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں