ملک سیاحت کی صلاحیت بڑھانے کیلئے انتھک کام کررہا ہے / وزیر اعظم 41

ملک سیاحت کی صلاحیت بڑھانے کیلئے انتھک کام کررہا ہے / وزیر اعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے نئے سرکٹ ہاؤس کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا
سرینگر/21جنوری /وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انتھک کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے مراکز کی ترقی حکومت کی اسکیموں کا ایک حصہ ہی نہیں ہے بلکہ عوامی شرکت کی ایک مہم کا بھی حصہ ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات میں تاریخی سومناتھ مندر کے نزدیک نئے سرکٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے انتھک کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے مراکز کی ترقی حکومت کی اسکیموں کا ایک حصہ ہی نہیں ہے بلکہ عوامی شرکت کی ایک مہم کا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافتی وراثت کی ترقی اس کی ایک بڑی مثال ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاحت دنیا میں بہت سے ملکوں کی معیشت میں زبردست تعاون دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہر ریاست اور ہر خطے میں اسی طرح کے ختم نہ ہونے والے امکانات بھی موجود ہیں۔ہم اس معاملے کو جامع طور پر لے رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر کئی مذہبی، ثقافتی اور وراثتی سیاحتی سرکٹس کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کو شروع کررہے ہیں۔ جناب مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیاحت کے سیکٹر میں ووکل فار لوکل اپنائیں اور کسی غیرملکی سیاحتی مقام پر جانے کے لیے منصوبہ بنانے سے قبل بھارت کے سیاحتی مقامات پر جانے کے بارے میں غور کریں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم اْن حالات کے بارے میں جانتے ہیں جس کے تحت سومناتھ کے مندر کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور سردار پٹیل کی کوششوں کے ذریعہ دوبارہ اسے تعمیر کیا گیا۔ یہ تاریخی واقعات ہمارے لیے ایک بڑا پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سومناتھ مندر کے نزدیک نئے تعمیر شدہ سرکٹ ہاؤس کی تعمیر ہرسال لاکھوں سیاحوں کو بہت سی سہولتیں فراہم کرے گی۔آکاشوانی کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ نئی سرکٹ ہاؤس بلڈنگ 30 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے گجرات سرکار نے تعمیر کی ہے۔ نئے سرکٹ ہاؤس کی ضرورت اس لیے محسوس کی گئی تھی کیونکہ موجودہ سرکاری گیسٹ ہاؤس، مندر سے کافی دور تھا جبکہ نیا سرکٹ ہاؤس سومناتھ مندر کے پاس واقع ہے۔یہ سوٹس، وی آئی پی اور ڈیلکس کمروں، کانفرنس روم اور آڈیٹوریم سمیت سبھی جدید سہولتوں سے لیس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں