ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

مرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے جموں و کشمیرکے لئے

   125 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

جموں و کشمیر کیلئے بجٹ میں 35581کروڑ روپے مختص ڈل او رنگین جھیل کی بحالی کیلئے بالترتیب 273اور 130کروڑ روپیہ مختص

پارلیمنٹ بجٹ پیش کرنے سے معاشی اور اقتصادی بدلاؤ کی نشاندہی ہوگی /ماہراقتصادیات
سرینگر/ 21جنوری /جموں وکشمیر کی معاشی اقتصادی حالت میں بدلاؤ آنے یانہ آنے تعمیر وترقی کے پروجیکٹ مکمل وبیروز گاری کے خاتمے کادارومدار مرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے جموںو کشمیرکے حوالے سے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کے ساتھ جوڑتے ہوئے ماہراقتصادیات نے کہاکہ سال 2022جموں وکشمیرکی اقتصادی معاشی ترقی کیلئے فیصلے کاسال ہوگااور مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی نشاندہی کریگا ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مالی بجٹ جموں وکشمیر میں سال 2022کے دوران اسمبلی الیکشن ہونے یا نہ ہونے میں بھی معاون ثابت ہوسکتاہے ۔اے پی آ ئی کے ساتھ کئی ماہر اقتصادیات اور تجزیہ کاروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لینے کے بعد ایک سو کے قریب مرکزی وزیرا چا رسو کے قریب ممبران پارلیمنٹ جن میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے ممبران بھی شامل ہے نے جموںو کشمیرکادورہ کیا اور اداوروں کامقصد جموں وکشمیرمیں تعمیر و ترقی بیروزگاری کے خاتمے لوگوں کوبنیادی سہولیا ت فراہم کرنے اور عام لوگوں کوراحت پہنچانے سرکاری اداروں میں شفافیت لانے جواب دیہی کویقینی بنانے روز گار کے وسائل پیدا کرنے جموں وکشمیر میں بیداری پیدا کرنے سے تھااور جموںو کشمیر سرکار کی جانب سے بھی آوں چلوں گاؤں کے اور میرا قصبہ میرا فخر کے عنوان سے پروگراموں کاانعقاد کیاگیا ان پروگراموں کے دوران سرکار نے یہ واضح کردیا کہ سرکار کولوگوں کے دہلیزوں تک پہنچایاجائے عام لوگ اپنے مسائل سرکار کے سامنے رکھے گے تاکہ ان مسائل کووقت پر حل کرکے عوام اوراحت پہنچائی جائے۔ماہراقتصاادیات کے مطابق جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد پانچ لاکھ کے قریب نوجوان روز گار سے محروم ہوئیں اقتصادی اور معاشی بدحالی نے جموںو کشمیرکوپوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیاتاجر انجمنوں کامانے تو انہیں 41ہزار کروڑ روپے کے خسارے سے دو چار ہونا پڑا ٹرانسپوٹروں ،ہوٹل ،ریسٹورینٹ ،سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوںکاکہناہے خصوصی درجے کوواپس لینے اور کروناوائرس کی بیماری پھوٹ پڑنے سے انہیں 65ہزار کروڑ روپے کے نقصان کوبرداشت کرنا پڑا ۔گھریلوں صنعتوں سے وابستہ لوگوں کاکہناہے کہ انہیں چارہزار کروڑ روپے کاچونا لگ گیاسیب صنعت کو بھی اس مدت کے دوران لاکھوں کروڑ کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا ۔ماہراقتصادیات کے مطابق جموںو کشمیر میں بالعموم اور وادی کشمیرمیں بالخصوص معاشی اور اقتصادی توازن بگڑ گیاامیر امیرتر ہوتاگیااور غریب نان شبینہ کامحتاج بن گیا ۔ماہراقتصادیات کے مطابق معیشت اور اقتصادیات کوپھر سے پٹری پر لانے کے لئے سرکار نے کئی پیکیجوں کااعلان بھی کیاتاہم ا سے عام انسان کوکوئی مدد نہیں ملی اور یہ پیکیج چند زمروں تک ہی محدود رہ گئے ۔ماہراقتصادیات کاماننا ہے کہ سال 2022جموں وکشمیر کی معیشت معاشی اور اقتصادی حالت کے بارے میں نشاندہی کریگا ۔ماہرین کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے چند دن پہلے اس بات کااشارہ کیاکہ جموںو کشمیرکے حوالے سے معاشی اور اقتصادی طور پربڑی تبدیلیاں دیکھنے کوملے گی ۔ماہرین کے مطابق آج تک جموںو کشمیرکاخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد جومالی بجٹ جموںو کشمیرکوفراہم کئے گئے اس سے عام انسان کو کسی بھی طرح کی مدد نہیں ملی ۔اب سال 2022میںمرکزی وزیرخزانہ جموں وکشمیرکے حوالے سے پارلیمنٹ میں جوبجٹ پیش کریگی وہ ہماری معاشی اقتصادی بہتری تعمیر وترقی بیروزگاری کے خاتمے عام انسان کوراحت پہنچانے کی نشاندہی کریگا اور اگرمرکزی وزیرخزانہ نے حالات اور مشکلات کو مد نظر رکھ کران اسے عام انسان کوچھٹکارا دلانے کے لئے مالی بجٹ پیش کیا تو یہ جموںو کشمیر کی معاشی اقتصادی حالت کوبدلنے کے لئے سنگ میل کابجٹ ثابت ہوگا ۔اس سے تبدیلیاں رونماء ہوگی اور عام انسان راحت محسوس کریگااگر ایسانہ ہوا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا لوگوں میں مایوسی بڑھ جائیگی جوکئی اور معاملات میں سرکار کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتاہے ۔ادھرسیاسی تجزیہ کاروں نے بھی بجٹ کواہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام نظریں جموں وکشمیرکے بجٹ پرٹکی ہوئی ہے او رجس دن مرکزی وزیرخزانہ جموں وکشمیرکے لئے بجٹ پیش کریگی اسی دن یہ بات سامنے آئیگی کہ جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن ہونگے یانہیں ۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال حد بندی کمشن کی آخری رپورٹ منظرعام پرنہیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے بھی جموںو کشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں مل پارہاہے اور تمام دارومدار جموںو کشمیرکیلئے پیش کئے جانے والے بجٹ پرہے

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.