44

چلہ کلان کے 30دن مکمل ہونے کے باوجو د ٹھٹھرتی سردی جاری

شہر آفاق گلمرگ ، سونہ مرگ اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری اور ہلکی بارشیں
سرینگر/21جنوری /چلہ کلان کے 30دن مکمل ہونے کے باوجو د وادی کے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے تاہم بارشوں اور برفبار ی کی پیشگوئی کے بیچ شہر ہ آفاق گلمرگ اور سیاحتی مقام پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری اور بارشیں ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برفباری ہونے کا امکان ہے جبکہ برفباری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںدن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وہیں مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر خراب موسمی صورتحال کے بیچ شہر آفاق گلمرگ کے علاوہ شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ اسی طرح سے جنوبی ضلع اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان کے دور افتاد علاقوں سے بھی تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارشیں درج کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیشگوئی کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے بعد 22 جنوری کی شام سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کا سلسلہ 24جنوری شام تک جاری رہے گا۔جمعہ کو رات کے صاف آسمان کی وجہ سے وادی اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت جمعرات کو مزید گر گیا۔ادھر 40 روزہ طویل سردی کا بادشاہ ‘چلی کلان’ 31 جنوری کو ختم ہوگا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 22 اور23 جنوری کو درمیانی درجے کی برفباری متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس برفباری سے زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 24 جنوری سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور بعد ازاں ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں