51

ملک گیرسطح پرعالمگیروباء کوروناوائرس کی قہرسامانیوں کاسلسلہ دراز

چوبیسگھنٹوں میں3 لاکھ 47 ہزار 254نئے معاملات درج/703فوت
سری نگر:۲۱،جنوری//بھارت میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 لاکھ 47 ہزار 254نئے کیسزریکارڈکئے گئے جبکہ اس دوران کورونامیں مبتلائ703متاثرہ مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک میں فعال معاملات کی تعداد 2018 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔دریں اثنا، جمعرات کے روزملک میں70 لاکھ49 ہزار 779 کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 60 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار484 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 3 لاکھ 47 ہزار 254نئے معاملے درج کئے گئے اور وائرس سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ شرح 17.94 فیصد رہی۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 27 ہوگئی۔متعلقہ وزارت کے مطابق ایکٹو کیسز میں94774 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 20 لاکھ18 ہزار 825 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 703 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 596 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں2 لاکھ51 ہزار777 مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار 806 ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.50 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.27 فیصد ہے۔ اسی وقت، فعال کیسز کی شرح 5.23 فیصد ہے۔ مرکزی وزارت صحتدوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے اب تک9692 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں