53

ترال میں براڈ بینڈ سروس سست بی ایس این ایل کے صارفین پریشان

سرینگر 20 جنوری /بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے صارفین نے بلاتعطل براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے کے بارے میں کمپنی کے لمبے دعووں کا مذاق اڑایا۔ صارفین نے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں کمپنی کی سست رفتار انٹرنیٹ سروس کے خلاف شکایت کی۔صارفین نے سی این ایس کو بتایا کہ بی ایس این ایل براڈ بینڈ کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صارفین نے کہا کہ بی ایس این ایل انٹرنیٹ ان کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ اکثر اوقات یہ ٹھیک سے کام نہیں کرتا۔انٹرنیٹ کی کوئی مستقل رفتار نہیں ہے۔ ہم بل باقاعدہ طریقے سے ادا کرتے ہیں لیکن بدلے میں سروس صفر ہے،۔صارفین نے الزام لگایا کہ سروس کی بحالی کے لیے متعلقہ ٹیلی فون ایکسچینج کے کئی چکر لگانے کے باوجود ان کے ہاتھ سوائے مایوسی کے کچھ نہیں آیا۔ ایک صارف نے کہامیں گھر سے کام کرنے کے قابل نہیں ہوں کیونکہ براڈ برینڈ کی رفتارٹوجی سے کم ہے۔ اس سے ۔ اس رفتار پر آن لائن کام کرناممکن نہیں ہے،۔انہوں نے مزید کہا کہ نٹرنیٹ کی سست رفتار لوگوں کو پریشان کرتی ہے، جو گھر سے کام کر رہے ہیں اور طلباء اس اہم وقت میں اپنی پڑھائی جاری رکھنے کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔ہمیں ہمارے دفتر نے گھر سے کام کرنے کے لیے کہا ہے، لیکن انٹرنیٹ کے بغیر یہ ناممکن ہے۔ ہم براڈ بینڈ کے لیے ہر ماہ بھاری رقم ادا کر رہے ہیں، لیکن بی ایس این ایل اپنی اجارہ داری کا فائدہ اٹھا رہا ہے،‘‘انہوں نے بی ایس این ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور ان کی اس شکایت کا جلد از جلد ازالہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں