ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

مثبتیت کی شرح بہت زیادہ،متاثرین کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح کم جموں وکشمیر میں ہرتیسرے شخص کی رپورٹ مثبت:اعلیٰ طبی ماہرین

   78 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

مثبتیت کی شرح بہت زیادہ،متاثرین کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح کم جموں وکشمیر میں ہرتیسرے شخص کی رپورٹ مثبت:اعلیٰ طبی ماہرین

سری نگر:۲۰،جنوری//محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام ،کووڈ19کنٹرول پرمامورسینئرڈاکٹروں اورسری نگروجموںمیں قائم میڈیکل ککالجوں کے اعلیٰ ذمہ داروںکامانناہے کہ جموں وکشمیرمیں اسوقت کووڈ19تشخیص کی شرح ِ مثبتیت کافی اونچی ہے تاہم کووڈ19میں مبتلاء افرادکے اسپتالوںمیں داخل ہونے کی شرح کم ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سینئرطبی ماہرین نے حالیہ دنوں کے یومیہ اعدادوشمار کے تناظرمیں کہاکہ بلاشبہ جموں وکشمیرمیں کووڈ19تشخیص کی شرح ِ مثبتیت بہت زیادہ ہے۔اس حوالے سے پرنسپل میڈیکل کالج جموں ڈاکٹرششی سودن نے کہاکہ موجودہ مثبتیت کی شرح کافی زیادہ ہے اورجموں وکشمیرمیں ہرتیسرے شخص کوکورونامیں مبتلاء پایاجارہاہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ کوروناکی موجودہ لہرکی وجہ سے کوئی موت واقعہ نہیں ہوئی ہے ،کیونکہ اس لہرمیں اومیکرون کاکافی اثر ہے ۔انہوںنے کہاکہ حالیہ دنوں میں جتنے متاثرہ افرادکی موت واقعہ ہوئی ،وہ کئی طرح کی بیماریوں اورامراض میں مبتلاء تھے ۔ ڈاکٹرششی سودن نے کہاکہ کوروناکی موجودہ لہرنے ڈاکٹروں اورنیم طبی عملہ کوبھی مشکل صورتحال سے دوچارکیاہے ،کیونکہ حالیہ دنوں 500ڈاکٹر اورنیم طبی عملہ کے ملازمین کورونامیں مبتلاء ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کورونامیں مبتلاء افرادکے اسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح زیادہ نہیں ہے ،کیونکہ بیشتر مبتلاء افرادخودکوگھروںمیں ہی الگ تھلگ کرکے طبی ماہرین کی ہدایات پرعمل کرتے ہیں۔ادھر کشمیرمیں تعینات صحت حکام اورسینئر ڈاکٹروںنے کہاکہ کوروناکیسوںمیں تیزی کی ایک وجہ اومیکرون ہے ۔انہوںنے کہاکہ بلاشبہ مثبتیت کی شرح کافی اونچی ہے تاہم متاثرین خودکوفوری طورپرالگ تھلگ کرکے طبی ماہرین کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں ،جو ایک اچھی بات ہے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.