اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 51

بڈگام میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے مشتر کہ کارورائی سرگرم لشکر جنگجو گرفتار ، پستول، دو پستول میگزین اور 16پستول راؤنڈز ضبط

سرینگر/20جنوری /وسطی ضلع بڈگام میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے مشتر کہ کارورائی کے دوران ایک سرگرم جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر بڈگام پولیس نے 53آر آر اور 181بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ علاقے گامندر چاڈورہ میں مشترکہ تلاشی کاروائی شروع کی ۔ دوران تلاشی کاروائی مشترکہ پارٹی نے لشکر طیبہ کے ایک سرگرم جنگجو جس کی شناخت جہانگیر احمد نائکو ولد غلام محمد ساکن میمندر شوپیان کے بطور ہے کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار شدہ جنگجو قبضے سے لشکر طیبہ کا مجرمانہ مواد اور اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے جس میں ایک پستول، دو پستول میگزین اور 16پستول راؤنڈز تھے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف ائی نمبر 06/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں