ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

26جنوری کی تقریبات کا احسن طریقے سے انعقاد

   104 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے فضا تا زمین سخت حفاظتی انتظامات

سرینگر اور دیگر علاقوں میں چیکنگ کا سلسلہ تیز، سرحدوں اور پٹھانکوٹ جموں شاہراہ پر ہائی الرٹ جاری
سرینگر/19جنوری /26جنوری سے کچھ دن پہلے ہی وادی میں سیکورٹی فورسز ایجنسیوں کو متحرک کردیا گیا ہے جبکہ وادی شمال و جنوب میں حساس علاقوں میں فورسز کے ناکے بٹھائے گئے ہیں جبکہ سرینگر اور ضلع ہیڈ کوارٹروں کی طرف جانے والے داخلے راستوں پر پولیس و فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔مرکز لالچوک سمیت کئی علاقوں میں سیکورٹی فورسزنے ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کو روک کر اْن کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اْنہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔ادھر یوم جمہوریہ کی تقریبات سے پہلے عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز پٹھانکوٹ جموں شاہراہ پر ہائی الرٹ پر ہیں۔سی این آئی کے مطابق بھارت کی یوم جمہوریہ 26جنوری کے حوالے سے جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ وادی کے شمال و جنوب کے ساتھ ساتھ وسطی کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خفیہ ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں ۔ذرائع نے سے معلوم ہوا ہے کہ 26جنوری کی تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دینے اور وادی میں اُس روز کسی بھی ناخوشگوار واقع کو ٹالنے کیلئے حساس علاقوں میں جگہ جگہ رُکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور مشکوک افراد سے باریک بینی سے پوچھ تاچھ کرکے شناخی کارڈدیکھے جاتے ہیں ۔ سرینگر اور وادی کے دیگر ضلع ہیڈکوارٹروں کی طرف تمام داخلی راستوں پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔ ادھرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وادی کے دور دراز علاقوں کے جنگلات میں بھی فوج کے گشت بڑھائے گئے ہیں اور جنگجوئوں کو ڈھونڈنکالنے کے لئے جنگلوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے نمائندے نے سرحدی ضلع کپوارہ سے اطلاع دی ہے کہ 26جنوری کی تقریبات میں جنگجوئوں کی جانب سے رخنہ ڈالنے کے خدشہ کے پیش نظر ضلع کے اکثر جنگلات جن میں لولاب کے جنگلات قابل ذکر ہیں میں فوج نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کردیا ہے اور فوج جنگلات کا چپہ چپہ چھان مار رہی ہے تاہم ابھی تک فوج کو کسی بھی جگہ کسی طرح کی مشکوک شے یا مشکوک نقل و حرکت نظر نہیں آئی ہے ۔شہر سرینگر میں حفاظت کے انتظامات کو مزید سخت کیا جارہا ہے اور تمام حساس علاقوںمیں شبانہ ناکے بڑھاے گئے ہیں۔ لالچوک سمیت کئی علاقوں میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسزنے ناکے لگا کر گاڑیوں اور راہگیروں کو روک کر اْن کی تلاشی لی۔شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اْنہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔سرکاری زرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے سری نگر کے لالچوک اور دیگر علاقوں میں عارضی ناکے لگائے اور وہ گاڑیوں کو روک کر اْن کی اور ان میں سوار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار راہگیروں کو بھی روک کر اْن کی جامہ تلاشی لے رہے تھے اور ان سے پوچھ گچھ بھی کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے روایتی لباس ’پھیرن‘ پہنا تھا ان سے وہ نکالنے یا اوپر کرنے کو کہا جارہا تھا۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ راہگیروں کی جامہ تلاشی لے کر اْن کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جا رہے تھے۔ادھریوم جمہوریہ کی تقریبات سے پہلے عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز پٹھانکوٹ جموں شاہراہ پر ہائی الرٹ پر ہیں۔ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش پنجاب چوکی پر بارڈر سیکورٹی فورس کے دستوں کو ہائی وے پر سخت حفاظتی اقدام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی وے کے ساتھ سیکورٹی سیٹ اپ ہائی الرٹ پر ہے اور ملک دشمن عناصر کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے اقدام کے طور پر چیکنگ کو تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.