یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 51

ملک میں 15سے 18برس تک پچاس فیصدی بچوں کو ٹیکہ لگایا گیا

وزیر اعظم نے بچوں کی ٹیکہ کارے کا نصف مرحلہ طے کرنے پر کیا مسرت کااظہار
سرینگر/19جنوری /مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر تمام علاقوں میں 15برس سے 18برس تک کے بچوں کی ٹیکہ کاری کاایک سنگ میل طے کیا گیا ہے ۔ وزارت نے کہاہے کہ جموں کشمیر اور دیگر یوٹیز اور ریاستوں میں بچوں کی ٹیکہ کاری پچاس فیصدی مکمل کی جاچکی ہے ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بچوں کی ٹیکہ کاری کے پچاس فیصدی ٹیکہ کاری کے کام کو انجام دینے پر مسرت کااظہار کیا ہے ۔ وزارت نے کہا ہے کہ ملک میںپندرہ سے اٹھارہ سال کے پچاس فیصد سے زیادہ بچوں کو کووڈانیس ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ صحت کے وزیر من سکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانے کے لئے ان بچوں کا جوش و خروش پورے ملک کے لوگوں کو حوصلہ دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے بچوں کے لئے کووڈ19 کی ٹیکہ کاری مہم پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے آج کہا ہیکہ نوجوان بھارت راستہ دکھا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکہ لگوانا اور کووڈ 19 سے متعلق سبھی ضابطوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ساتھ ملک کر ملک اس عالمی وباسے نمٹے گا۔اس حوصلہ بخش خبر پر کہ 15 سے 18 سال کے 50 فیصد سے زیادہبچوں نے کووڈ 19 ویکسین کا پہلا ڈوز لگوالیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں رفتار قائم رکھنی چاہئے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوںمیں تین جنوری سے پندرہ سے 18برس تک کے بچوں کیلئے ویکس نیشن کا عمل شروع ہوا تھا جبکہ بوسٹر ڈوز 10جنوری سے شروع کیا گیا ۔ جموں کشمیر میں بچوں کی ٹیکہ کاری کے عمل کا افتتاح جموں سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تین جنوری کو کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں