بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی میدانوں علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ریکارڈ
سرینگر/19جنوری /محکمہ موسمیات کی عین پیشنگوئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی میدانی علاقوں میں بھی سال رواں کی دوسری برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ تازہ بارشوں اور برفباری کے بعد چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے بھاری فباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے آخر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کی صبح موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رواں سال کی دوسری برفباری ریکارڈ کی گئی تاہم سرینگر سمیت وادی کے دوسری میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیںہوئی ۔ وسطی و شمالی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے۔۔ اس کے علاوہ وسطی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہوئی ہے جس سے 22 اور 23 جنوری تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گلمرگ میں صبح آٹھ بجے تک 1.2سینٹی میٹر تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال ہفتے کے آخر تک جوں کی توں رہنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے ۔
58