بھارت میںکووڈ سے 4.7ملین اموات ، عالمی ادارہ صحت کا سنسنی خیز انکشاف 40

قصبہ سوپوراوراسکے مضافاتی علاقوںمیں کوروناکادبدبہ 24 گھنٹوں میں 300 سے زیادہ ٹیسٹ مثبت

سوپور:۱۸، جنوری// شمالی کشمیر کے اہم ترین قصبہ سوپور اوراسکے مضافاتی علاقوںمیں کورونانے مشکل ترین صورتحال پیدکردی ہے کیونکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 300 سے زیادہ لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،جن میں جموں وکشمیر بینک کے5ملازمین ،15 ڈاکٹراورپیرا میڈیکل اسٹاف کے25ملازمین بھی شامل ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیربینک کے حکام نے منگل کو شمالی کشمیر کے سوپور میں بینک کی مین بازار شاخ کو بند کرنے کا حکم دیاگیا جب اس کے عملے کے5 ارکان کے کوروناٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔انہوں نے عام لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک مذکورہ برانچ میں لین دین یاکیس بھی کام کیلئے آنے سے گریز کریں۔بینک حکام نے بتایا کہ5 ملازمین کے ٹ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر برانچ کو منگل کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو برانچ کے ایک ملازم کے مثبت آنے کے بعد آج برانچ میں بڑے پیمانے پر جانچ کی گئی ہے۔اس دوران سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور میں تعینات 15 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے25ملازمین کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا۔تفصیلات بتاتے ہوئے، ایس ڈی ایچ سوپور کے نوڈل افسر ڈاکٹر شاہد نے کہا، ہو سکتا ہے کہ ان متاثرہ ڈاکٹروں کا ہسپتال میں مریضوں کی جانچ کے دوران کورونا وائرس سے رابطہ ہوا، جیسا کہ سوپور میں گزشتہ2 ہفتوں سے کوویڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایچ سوپور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 300 سے زیادہ لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔نوڈل افسر ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ تمام متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خود کو الگ تھلگ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ لوگوں سے حکومت کے اعلان کردہ SOPsپر عمل کرنے کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا کہ، ہسپتال کو ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے نان کووڈ مریضوں کی حاضری متاثر ہوتی ہے، کیونکہ کووڈ سے متاثرہ ہسپتال کے سٹاف کے ارکان بشمول ڈاکٹرز ہوم آئسولیشن میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں