ایک ہفتہ تک خراب موسمی صورتحال کے بعد آخر کار موسم میں بہتری آئی 50

دن کو شدت کی سردی اور رات کو درجہ حرارت منفی ، بچوں ضعیف العمر افراد کیلئے مضر محکمہ صحت نے سخت ترین سردی کے پیش نظر صحت سے متعلق ایڈوئزی جاری کی

سرینگر/18جنوری/وادی میں درجہ حرارت منفی رہنے پر محکمہ صحت نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدر سخت ترین سردی لوگوں کیلئے سخت مضر ہے انہوںنے اس حوالے سے ایڈوئزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت سردی لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے ۔ وادی میں سردی کی شدید لہر اور رات میں درجہ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے نوزائد اوردیگر چھوٹے بچوں کے علاوہ ضعیف العمر افرادکو صبح اور شام کے وقت گھروں نے باہر نہ نکلانے کی صلاح دیتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ شدت کی سردی سے ایک برس تک کے عمر کے بچوں کو چھاتی و نزلہ کی بیماری جلد پکڑ لیتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں جاری شدید سردی کی لہر اور رات میں درجہ حرارت منفی حد تک گرجانے کی وجہ سے نوزائد اور دیگر چھوٹے بچوں کی صحت پر بُرا اثر پڑسکتا ہے لھٰذا ایسے بچوں کو صح و شام گھروں میں ہی رکھنے اور گرم کمروں میں ہی رکھنے لازمی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت نے آج ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گرم ملبوسات کا ستعمال کریں اور باہر نکلنے کے وقت اپنے منہ ڈھانپ لیں اور گلوبند کا استعمال کرنے کی صلاح دی ہے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ لوگ جب گھروں سے باہر نکلے تو اپنے ہاتھوں میں گلاوز پہن لیں اور پیروں میں جوجرابے رکھیں ۔ ایڈوائزر میں میں بتایا گیا ہے کہ کھانے پینے میں بھی اعتدال برتنا چاہے اور زیادہ تر گرم چیزوں کا استعمال کریں جس سے جسم میں گرمی پیدا ہو اس کیلئے قہوہ بہتر ہے ۔ شراب اور دیگر منشیات کا استعمال ترک کرنے کو کہا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھ اور پائوں گرم رکھنے کی بھی صلاح دی گئی ہے ۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہوا میں کافی نمی ہونے کی وجہ سے چھوٹے بچے جب باہر سانس لیتے ہیں تو سانس لینے کے دوران نمی والی ہوائیں ان کی چھاتی میں چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے بیمار ہوسکتے ہیں ۔ محکمہ نے کہا کہ ایک برس تک کے بچوں کیلئے یہ احتیاط ضروری ہے کہ صبح اور شام کو انہیں اپنے گھروں سے باہر نہ نکلالیں اور جس کمرے میں بچوں ہوں ان کمروںمیں گرمی کا معقول انتظام ہونا چاہئے ۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ زیادہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جو لوگ کام کے سلسلے میں گھروں سے باہر جاتے ہیں وہ اپنے منہ ڈھانپ کر باہر جائیں اس کے ساتھ ساتھ ایک ہی جگہ ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بیٹھیں بیچ بیچ میں کھڑا ہوکر چند قدم چہل قدمی کریں تاکہ جسم میں خون دوڑ کر گرمی پیدا کرے ۔ ہائی بلد پریشر اور دل کی بیماریوںمیں مبتلاء کو سردی سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے کیوں کہ منفی درجہ حرارت میں خون جم جاتا ہے اس کے علاوہ دل بھی اپنا کام بہتر طریقے سے نہیں کرپارہا ہے اسلئے احتیاط برتنے ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں