ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

کشتواڑ میںسات سال کا لڑکا برف کے نیچے زندہ دفن ہوکر لقمہ اجل ٹنگڈار چوکی بل شاہراہ پر برفانی تودہ گر آنے سے وہاں پھنسے 14 لوگوں کو فوج نے بچا لیا

   66 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

سرینگر/18جنوری/کشتواڑ کے مضافاتی علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب سات سال کا لڑکا برف کے نیچے زندہ دب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر ٹنگڈار چوکی بل شاہراہ پر برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے وہاں پھنسے 14 لوگوں کو فوج نے بچا لیا۔ سی این آئی کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کشواڑ کے دور افتادہ گاؤں مروہ میں اس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب مکان کی چھت سے اچانک برف گر آنے کے بعد سات سالہ کا لڑکا اس کے نیچے زندہ دب گیا ۔ نمائندے کے مطابق مکان کی چھت سے برف گر آنے کے بعد شبیر ولد شبیر احمد لوہار اس کے نیچے زندہ دب گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقعہ ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ برف کے نیچے دب جانے کے بعد اسکو وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسکو وہاں مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر سرحدی ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں تازہ برفانی تودہ گر آنے کے بعد وہاں پھنسے لوگوںکو فوج نے صیح سلامت باہر نکلا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق کپوارہ میں ٹنگڈار- چوکی بل شاہراہ پر منگل کی صبح تازہ برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے پھنسنے والے کم سے کم 14 لوگوں کو بچا لیاہے۔جس کے بعد فوج کی بچائو ٹیم وہاں پہنچ گئی جنہوں نے وہاں پھنسے افراد جن میں بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی تھے کو باہر نکلا ۔ دفاؑی ذرائع کے مطابق فوج نے14 مسافروں جن میں خواتین، بچے اور عارضہ قلب میں مبتلا ایک مریض بھی شامل تھا کو صحیح سلامت نکال کر محفوط مقام پر پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.