سرینگر/18جنوری/ہندوستانی فضائیہ نے پیر کو کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کل 75 طیارے حصہ لیں گے۔ راج پتھ کے اوپر سے گزرنے والی اس پریڈ میں فوج اور بحریہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔ فوج اور بحریہ کے ساتھ فضائیہ یوم جمہوریہ ایئر کرافٹ پریڈ کے دوران آسمان پر پندرہ الگ الگ گروپ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ونگ کمانڈر اندرنیل نندی نے کہا کہ فضائی مظاہرہ کا منصوبہ آزادی کے امرت مہوتسو کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس سال ایئر کرافٹ پریڈ میں فوج اور بحریہ کے طیارے بھی شرکت کریں گے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی فضائیہ نے پیر کو کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کل 75 طیارے حصہ لیں گے۔ راج پتھ کے اوپر سے گزرنے والی اس پریڈ میں فوج اور بحریہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔ فوج اور بحریہ کے ساتھ فضائیہ یوم جمہوریہ ایئر کرافٹ پریڈ کے دوران آسمان پر پندرہ الگ الگ گروپ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ہندوستانی فضائیہ کے تعلقات عامہ کے افسر ونگ کمانڈر اندرنیل نندی نے کہا کہ فضائی مظاہرہ کا منصوبہ آزادی کے امرت مہوتسو کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس سال ایئر کرافٹ پریڈ میں فوج اوربحریہ کے طیارے بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ کے ٹینگیل ایئر ڈراپ آپریشن کو یاد کرنے کے لیے پریڈ میں ٹینگیل فارمیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ایک ڈکوٹا اور دو ڈورنیئر طیارے اڑان بھریں گے۔ ہندوستانی فوج کے پیرا کمانڈوز نے 11 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے 1971 کی ہند-پاک جنگ کے دوران ایک کامیاب ٹینگل ایئر ڈراپ آپریشن کیا تھا۔ اس کے علاوہ یوم جمہوریہ پر پہلی بار پانچ رافیل طیارے بھی راج پتھ پر اڑان بھریں گے۔پریڈ کا اختتام 17 جگوار کے ساتھ ہوگا، جو آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے 75 کی شکل میں راج پتھ پر اڑان بھریں گے۔ تاہم مقامی تیجس اس سال پریڈ کا حصہ نہیں ہوگا۔ 1971 کی جنگ میں استعمال ہونے والے جینیٹ طیارے کا ماڈل فضائیہ کی جھانکی میں دکھایا جائے گا۔ جینیٹ ایئر کرافٹ نے پاکستانی سیبر جیٹس پر اتنا غلبہ حاصل کرلیا تھا کہ اسے ‘سیبرسلیئر‘ کے نام سے جانا جانے لگا تھا۔ اس کے علاوہ 50 لمبے ٹریکٹر کے ساتھ مگ 21، ایک ایل سی ایچ اور رافیل طیارے کو بھی جھانکی میں شامل کیا جائے گا۔ نئی دہلی میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے اس سال راج پتھ پر ہونے والے تقریب میں حاضری کم رکھی جائے گی۔
67