44

قمر واری سرینگر میں سڑک کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی علاقے میں سنسنی ، بیگ سے کچھ بھی بر آمد نہیںہوا، بعد حالات معمول پر لوٹ آئیں

سرینگر/18جنوری/سرینگر کے قمر واری علاقے میں منگل کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں ایک مشکوک بیگ پایا گیا تاہم بعد میں بیگ میںکوئی بھی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیںہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق قمر واری سرینگر میں منگل کی صبح سڑک کے بیچ و بیچ ایک مشکوک بیگ پایا گیا جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔ علاقے میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی خبر پھیلتے ہی وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا تاہم اسی دوران پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا جنہوںنے بیگ کی تلاشی لی اور وہاں کچھ بھی نہیںپایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںمشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بانے والی ایک ٹیم نے بیگ کو چیک کیا تاہم بیگ میں کوئی قابل اعتراض یا خطرناک چیز نہیں تھی۔جبکہ بعد میں سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں