53

کووڈ کی تیسری لہر :بھارت بھر میں 2.38 لاکھ سے زیادہ نئے معاملات درج متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 18 ہزار 271 ہو گئی

سرینگر/18جنوری/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.38 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعدفعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ سے زائد ہونے کیساتھ ہی اس کی شرح 4.62 فیصد ہوگئی ہے۔دریں اثنا ء پیر کے روزملک میں 79 لاکھ 91 ہزار 230 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 58 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزار 770 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 لاکھ 49 ہزار 143 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے دو لاکھ 38 ہزار 18 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 76 لاکھ 18 ہزار 271 ہو گئی۔ اس دوران مزید 310 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4,86,761 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1 لاکھ 57 ہزار 421 مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 53 لاکھ 94 ہزار 882 ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح کم ہو کر 94.09 پر آ گئی ہے، جب کہ شرح اموات معمولی سے کم ہو کر 1.29 پر آ گئی ہے۔دریں اثناء 27 ریاست میں اب تک 8891 لوگ کووڈ کے اومیکرون وارینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں۔مہاراشٹر ایکٹو کیسز کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1995 معاملے آنے سے یہاں ایکٹو کیسز بڑھ کر 2,71,097 ہو گئے ہیں، جبکہ 29092 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ کورونا پر قابو پانے والوں کی تعداد 68,29,992 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 24 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,832 ہو گئی ہے۔فعال معاملات میں دوسرے نمبر پر کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2,17,326 ہیں۔ یہاں 19,315 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں 7825 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں 29,91,472 لوگ شامل ہیں جنہوں نے کورونا پر قابو پایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 14 مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 38,445 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں