سرینگر/18جنوری/بی جے پی کے اعلیٰ رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہانتخابات کے پیش نظر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کی ہے۔ پی ایم نریندر مودی نے اْن سے کہا کہ وہ اپنے اپنے خطے میں ہر شخص سے ملاقات کریں اور انہیںان کے ووٹ کی اہمیت کو سمجھائیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اترپردیش میں چناؤ تاریخوں کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے ورچوئل طریقے پر پہلی بار پارٹی کارکنوں سے گفتگو کی ہے۔ پر ورچوئل طریقے پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے وارانسی میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میںپارٹی کارکنوں سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ شہر کو صاف رکھیں۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ پارٹی کے لئے مہم چلاتے وقت کووڈ ضابطوں پر عمل کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ نئے کاشی وشواناتھ دھام کو دیکھنیآرہے ہیں، پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ انہیں کبیر چوراہا اور سنت روی داس مندر جیسی شہر کی دوسری ممتاز جگہوں پر بھی لے جانا چاہئے تاکہ وہ خود دیکھ سکیں کہ سرکار نیان جگہوں کو ترقی دینے کے لئے کیا کیا کام کئے ہیں۔اسی دوران پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰیوگی آدتیہ ناتھ نئی دلّی میں پارٹی صدر جگت پرکاش نڈّا کے گھر گئے اور ریاست میں پارٹیکی چناؤتیاریوں کا جائزہ لیا۔دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی سرگرمیان تیز کردی ہیں۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج تیسرے پہر چار بجے ورچوئل طریقے پرپارٹی کارکنوں سے گفتگو کریں گی۔
42