سرینگر بین الاقومی ہوئی اڈے سے براہی راست شار جا کے لئے پروازیں فی الحال منسوخ وبائی بیماری نے سیاحت کودھچکا دینا شروع کیا،بکننگ کی منسوخی کاسلسلہ جاری 60

سرینگر بین الاقومی ہوئی اڈے سے براہی راست شار جا کے لئے پروازیں فی الحال منسوخ وبائی بیماری نے سیاحت کودھچکا دینا شروع کیا،بکننگ کی منسوخی کاسلسلہ جاری

سرینگر/ 18جنوری /کرونا وائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کمی ہو ئی اور چالیس سے پچاس فیصد بکننگ سیاحوں نے منسوخ کردی وہی شارجا کو سرینگر بین الاقوامی ہوئی اڈے سے جانے والی پروازوں کو مسافروں کی کمی کے باعث فی الحال روک دیاگیا۔ہوائی کمپنیوں اور شہری ہوا بازی کے درمیان صلح مشورے کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا ۔اے پی آ ئی کے مطابق کروناوائرس کی وبائی بیماری نے ایک دفعہ پھر سیاحتی شعبے کو دھچکالگا دیا ،جبکہ کاروبار بھی متاثر ہونے لگا۔وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے ساتھ ہی چالیس سے پچاس فیصد تک سیاحوں نے سرماکے دوران کھیلوں میں شرکت اور سیرو تفریح کے حولے سے اپنی بکننگ منسوخ کر دی ہے اور یہ سلسلہ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے اور بکننگ منسوخ ہورہی ہے جس سے ہوٹل مالکان ،ریسٹورینٹ چلانے والوں ،ٹرانسپوٹروں، مرکبانوں کو معاشی اور اقتصادی نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہاہیں ۔بکننگ منسوخ ہونے کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیاجب سرینگر ہوائی اڈے سے شار جاجانے والی پروازوں کوبھی فی الحال روک دیاگیا۔پچھلے ایک ماہ سے بیک وقت مسافروں کی تعداد گرتی گئی جسکی وجہ سے ہوئی کمپنیوں کے لئے شا رجاسے سرینگر اور سرینگر سے شار جا براہی راست پروازیں چلانا ناممکن سا بن گیاتھا ۔ہوائی کمپنیوں کو جب بڑے خسارے سے دو چار ہوناپڑا شہری ہوائی کے ساتھ رابطہ کرکے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے شار جاکے لئے براہی راست پروازوں کوروک دینے کافیصلہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں