54

اومکرون کرونا وائرس کے تیور سخت ،احتیاط ویکسنیشن انتہائی لازمی حاملہ خواتین کے لئے خصوصی اقدامات بزرگ اور بچے گھروں میں ہی رہیں/ڈائریکٹر ہیلتھ

سرینگر/ 18جنوری /اسپتالوں میں بیڑ جمع کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر نے کہا کہ ایمکرون کروناوائرس کی لہر کے تیور سخت ہے لوگ ٹیکہ کاری کے لئے آگے آئیں گائڈ لائن پر من وعن عمل کریں ،حاملہ خواتین کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہے ایمرجنسی کی صورت میں نزدیکی اسپتال میں ہی زچگی انجام دی جائیگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق ایمکرون کروناوائرس کے تیور سخت ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر مشتاق احمدراتھر نے کہاکہ یہ دن بھی نہیں رہے گے حالات پھر بہتر ہونگے اس وقت اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے جہاں سرکار 24گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے وہی لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکار ے ساتھ تعاون کریں اور اس وبائی بیماری کومزیدپیر پھیلنے سے روک دیں ۔انہوںنے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے مثبت افراد کے ٹیسٹ میں اضافہ ہواہے جوتشویش ناک ہے تاہم لوگوں کوگھبرانے اور خوف ودہشت میں مبتلاہونے کی ضرورت نہیں ہے احتیاط کولازمی قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سماجی دوری قائم رکھناماسک پہننا ہرایک انسان کے لئے لازمی ہے تاکہ وہ اس بیماری کاشکار نہ ہوجائے ۔انہوںنے کہاکہ 15,17سال کے بچوں کوٹیکہ لگائے والدین اس کے لئے اپنی خدمات انجام دے تاکہ وہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکے ۔کروناوائرس وبائی بیماری کے دوران اسپتالوں میں بیڑ جمع نہ کرنے کی لوگوں سے تلقین کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس نے کہا کہ جوبیمار اسپتالوں میں ہے ان کاعلاج ہورہاہے اور جو ان کی عیادت کے لئے آتے ہیں وہاں اسپتالوں میں بیڑ جمع ہوتی ہے ا سے وبائی بیماری مزیدپھوٹ پڑنے کے امکانات پید اہوتے ہے ۔ڈائریکٹرہیلتھ سروس کشمیرنے کہاکہ حاملہ خواتین کے لیئے بارہمولہ، چھان پورہ، لل د یداسپتالوں میں اضافی بیڈ دستیاب رکھے گئے ہے تاکہ حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران وبائی بیماری سے محفوط رکھاجاسکے ۔انہوںنے کہا کہ تمام میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں چیف میڈیکل افسرو ں اور بلاک میڈیکل افسروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ حاملہ خواتین کا خاس خیال رکھے اور انہیں زچگی کے سلسلے میں مشکلوں کا سامناناکرنا پڑین ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی کھلے ہے اور آپریشن بھی ہورہے ہیں اور لوگوں کوچاہئے کہ وہ سرکار کے ساتھ تعاون کریں اور گائڈ لائن کے تحت اسپتالوں کوبھی اپناکام کرنے دے ۔انہوںنے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر چیف سیکریٹری کمشنرسیکریٹری ہر دن پانچ بجے کے بعد وبائی بیماری کے سلسلے میں جانکاری حاصل کرکے مزیداقدامات اٹھانے کے بارے میں تلقین کیاکرتے ہے اور ہم امید کیاکرتے ہے کہ جموںو کشمیرمیں لوگوں کو اس وبائی بیماری سے نجات ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں