82

تاریخی جگہوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لئے مزیداقدامات اٹھائے جائینگے وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ متحرک، لوگ تعاون کریں /منوج سنہا

سرینگر/ 18جنوری /تاریخی جگہوں کی عظمت رفتہ شان وشوکت بحال کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اے پی آئی کے مطابق جموں میں لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چیف سیکریٹری کے علاوہ کمشنرسیکریٹریوں نے بھی شرکت کی ۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران مبارک منڈی جموں کے دوسری تاریخی جگہوں کی عظمت رفت شان و شوکت بحال کرنے کے سلسلے میں اقدامات کے بارے میں جائزہ لیاگیا۔ اس موقعے پرلیفٹننٹ گورنر نے افسروں پرزور دیاکہ تاریخی جگہوں کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت ناکریں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی جگہوں کی اہمیت اپنی جگہ تاہم ان جگہوں کے بدولت جموں کشمیرکودنیامیں ایک منفرد مقام بھی حاصل ہے اور جموںو کشمیر کی خوبصورتی کی وجہ سے ہی ملکی اور غیرملکی سیاح سیر تفریح کے لئے جموں کشمیر وارد ہورہے ہیں ۔لیفتنٹ گورنر نے کہا کہ مبارک منڈی جموں کی عظمت رفتہ اور شان شوکت بحال کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔لیفٹننٹ گورنر نے جمو ںوکشمیر میں اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوںنے افسروں پرزور دیاکہ وہ وبائی بیماری سے نمٹنے کی خاطر فرنٹ لان پرلڑنے والے اداروں کومتحرک کرے اور اس وبائی بیماری کے دوران لوگوں کوبہتر طبعی سہولیات اوردوسری سہولیات بہم پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت ناکریں۔ لیفٹننٹ گورنرنے کہاکہ وبائی بیماری سے نمٹنے کی خاطر ٹیکہ کاری کوپہلے ہی وسیع کردیاگیاہے لوگوں کوچاہئے کہ سرکار کی جانب سے جوسہولیات انہیں بہم پہنچائی جارہی ہے ان سے فائدہ حاصل کرے اور اس وبائی بیماری سے محفوط رہنے کے لئے سرکار کے ساتھ برپور تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں