ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

صحافت سے وابستہ جنوبی کشمیر کے کئی افراد ایوارڈ کیلئے نامزد

   116 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

صحافت سے وابستہ جنوبی کشمیر کے کئی افراد ایوارڈ کیلئے نامزد

مراز ادبی سنگم نے خوشی کا اظہار کیا
سرینگر /نیشنل ہیومن رائٹس کی طرف سے دئے جانے والے ایکسیلنسی ایوارڈ 2021 کے اعلانات پر مراز ادبی سنگم نے خوشی کا اظہار کیا۔کووڈ 19 کے مشکل دور میں بہترین خدمات انجام دینے کیلئے کئی صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جن میں مراز علاقہ سے وابستہ صحافی بھی شامل ہیں جن میں ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین،کشمیر عظمی اور کے این ایس کے نمائندہ سید اعجاز اور ندائے کشمیر کا بیرو چیف تنہا ایاز بھی شامل ہیں۔مراز ادبی سنگم نے سبھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔ مراز ادبی سنگم کے صدر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صحافیوں اور قلم کاروں میں جوش پیدا ہوتا ہے اور کام کرنے کی لگن میں مزید دلچسپی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت سے وابستہ لوگ بالخصوص مراز علاقہ سے تعلق رکھنے والے صحافی ہمیشہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیتے ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو دقیق نظروں سے دیکھتے ہیں اور ان کو اعلی حکام تک پہنچا کر حل نکالنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان، تہذیب اور ثقافت کو فروغ دینے میں بھی یہ اہم رول ادا کرتے ہیں اور ادبی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ مراز ادبی سنگم نے ممتاز اور معتبر شاعر اور قلم کار پرویز مانوس کو بھی ایکسیلنسی ایوارڈ 2021 کیلے منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ پرویز مانوس جموں کشمیر کے مشہور و معروف شاعر ہیں انکے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے ہیں اور حال ہی میں ان کا ناول ” سارے جہاں کا درد” منظر عام پر آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.